سعودی حکومت کا عازمین حج کیلئے زبردست پیکیج

عازمین حج کیلئے اب عزیز و اقارب سے رابطہ کرنا مشکل نہیں ہوگا ،اس کا بندوبست سعودی حکومت نے کردیا،،سعودی انتظامیہ کی جانب سے اللہ کے مہمانوں کو 10 لاکھ سم کارڈز اور مفت انٹرنیٹ کی سہولت دی جارہی ہے،یہ اقدام عازمین حج کی خدمت کےحکومتی پروگرام کا حصہ ہے۔
عازمین حج کو جدہ ائیرپورٹ آمد پر موبائل سمیں مہیا کی جارہی ہیں، متعدد سعودی ٹیمیں عازمین کو اس سروس کی فراہمی کیلئے 24 گھنٹے کام کریںگی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اور دوسرے ممالک سے مدینہ ائیرپورٹ آنے والے عازمین کو مفت سمز فراہم نہیں کی گئیں تاہم موبائل فون کمپنیوں نے حجاج کےہوٹلوں کے باہر کاونٹرز قائم کئے ہیں جہاں وہ بائیو میٹرک تصدیق کے بعد مفت سم کارڈز حاصل کرسکتے ہیں۔
مدینہ میں عازمین حج کو ان کی رہائش گاہوں پر وائی فائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے،سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے مسجد نبوی کی جانب جانے والی شاہراہوں پر 4 سعودی موبائل کمپنیوں نےخصوصی سٹالز قائم کئے ہیں۔دوسری جانب حج سیزن شروع ہونے پر حرمین شریفین کی انتظامیہ نےغلاف کعبہ کے نچلے حصے کو زمین سے 3میٹر بلند کرکےسفید کاٹن کے کپڑے سے ڈھانپ دیا ہے،انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام ہرسال حج کےدوران غلاف کعبہ کی حفاظت کیلئے کیا جاتاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.