سعودی تنصیبات پر حملہ،عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا

سعودی تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے،جس کے باعث پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل 10 روپے فی لٹر تک مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیاسعودی آئل فیلڈز کو نشانہ بنانے کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت میں 10.68 فیصد اضافہ ہوگیا جبکہ یورپی آئل مارکیٹوں میں برنٹ کروڈآئل 11.77 فیصد مہنگا ہو گیا ،اس کے علاوہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 60.71، برینٹ کروڈ آئل67.31 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا۔امریکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران برینٹ تیل کی قیمت میں 13فیصد اضافہ دیکھا گیا اور برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ۔ امریکی خام تیل کی قیمت 11 فیصد اضافے سے 61 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محفوظ ذخائر سے تیل جاری کرنے کا اختیار دے دیا،امریکی صدرکا کہنا ہے کہ تیل کی مقدار کا تعین مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کیا جائے گا، اقدام سعودی عرب پر حملے کے اثرات تیل کی قیمتوں پر پڑنے کے پیش نظر اٹھایا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.