سعودیہ اور قطرکےکشیدہ سفارتی تعلقات کانزلہ قطری باشندوں پر آگرا

دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان اس وقت فریضہ حج کی ادائیگی میں مصروف ہیں لیکن قطر کے لوگو تیسرے سال بھی حج ادا نہیں کر سکے۔ قطری عوام کو براہ راست سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں ملی،جس وجہ سے وہ اس سال بھی حج کی عظیم سعادت حاصل کرنے سے محروم رہے۔۔
قطری شہریوں کو سعوی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ دوسرے ممالک کے راستوں سے حجازمقدس آ سکتے ہیں لیکن اس تجویز پرقطری حکومت رضامند نہیں ہوئی، قطر کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی ایسی آفر قطری باشندوں کو اپنی حکومت کیخلاف اکسانے کی کوشش ہے۔
قطری حکومت نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب دوسرے تمام ممالک کو اپنے حجاج کی صحت، رہائش اور دیگر ضروریات کے انتظامات اور ان کا جائزہ لینے کی اجازت دیتاہے لیکن قطر کو اس سہولت سے محروم رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور مصر نے 2017 میں اختلافات کی وجہ سے قطر کےساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.