سعد رفیق کی جیل جانے کے بعد بھی نیب سےجان نہ چھوٹی

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جیل جانے کے بعد بھی نیب سے جان نہ چھوٹ سکی، نیب لاہور نے ریلوے میں مہنگے داموں 55 لوکو موٹیوز انجن خریدنے کے معاملے پر سعد رفیق سے جیل میں تفتیش کا فیصلہ کرلیا ، نیب کی تفتیشی ٹیم سعد رفیق سے جیل میں تفیتش کی اجازت کے لیے جلد ہی احتساب عدالت میں درخواست دائرکرے گی۔سعد رفیق نے بطور وزیر ریلوے 55 لوکوموٹیوز انجن مہنگے داموں خریدنے کی منظوری دی تھی،جن میں سے صرف 10لوکوموٹو انجن استمعال میں ہیں جب کہ 45 لوکو موٹیو انجن اضافی خریدے گئے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ قومی احتساب بیورو نیب لاہورنےسابق وزیرریلوے کو پیراگون ہاؤسنگ اسکیم فراڈ اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا۔ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق 54 روزتک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حوالات میں رہنے کے بعد اب جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل میں قید ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.