سری لنکن کرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان،اُونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟

گزشتہ دنوں سری لنکن کرکٹ بورڈ کا ایک سیکیورٹی وفد موہن ڈی سلوا کی سربراہی میں پاکستان آیا، مہمانوں کو اس دوران کراچی اور لاہور میں حفاظتی انتظامات سے آگاہ کیا گیا اور متعلقہ اداروں کے حکام نے انہیں بریفنگ دی جسے مثبت قرار دیا گیا ۔دوسری جانب سری لنکن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ حکام پرامید ہیں کہ ٹور کے حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ اگلے ہفتے تک کرلیا جائے گالیکن حکومتی منظوری اور دیگر تحفظات دور ہونے کے بعد کا مرحلہ بھی کچھ کم دشوار نہیں ہوگیا کیونکہ سری لنکن کرکٹرز کو پاکستان جانے پرآمادہ کرنا بھی آسان نہیں ہوگا اور اس میں بھی حکام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس کے علاوہ لنکن میڈیا سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ پی سی بی کی جانب سےسری لنکا کرکٹ بورڈ کو ٹورکے2مجوزہ شیڈول بھجوائے گئے ہیں،،،پہلے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیسٹ کراچی اور لاہور میں کرانے کی تجویز ہےجبکہ دوسرے شیڈول میں ایک میں ٹیسٹ میچز یو اے ای میں کرانے کےساتھ ساتھ محدود اوورز کے میچز پاکستان میں کرانے کی تجویز دی گئی ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.