سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ

سری لنکاکے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفرکے کلین سوئپ سے پاکستان کے پانچ پوائنٹس کم ہوگئے ہیں ، تاہم 277 پوائنٹس کے ساتھ گرین شرٹس کی ٹاپ پوزیشن برقراہے۔ دوسرے نمبر پرفائزانگلینڈ پرگرین شرٹس کواب بھی آٹھ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔
جنوبی افریقاتیسرے،بھارت چوتھے، آسٹریلیاپا نچویں اور نیوزی لینڈ چھٹے نمبر پرہے۔ کلین سوئپ فتح کی بدولت سری لنکانے اپنے پوائنٹس 237 کرلیے اورافغانستان کوپیچھے چھوڑ کرساتویں نمبر پرترقی کرلی ہے۔
بیٹنگ میں پاکستان کے بابراعظم بدستورٹی ٹوئنٹی کے نمبرایک بیٹسمین ہیں۔ فخرزمان تین درجہ نیچے چودہویں نمبر پرچلے گئے ۔ بولنگ میں عماد وسیم افغان کپتان راشدخان کے بعد دوسری پوزیشن پر موجود ہیں ۔
شاداب خان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔فہیم اشرف تین درجہ تنزلی کےبعد سترہویں اور محمدعامردودرجہ ترقی پاکر تینتیس ویں نمبر پرفائز ہوگئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.