سریلی آواز کی ملکہ!!!

ملکہ پکھراج 1910میں جموں میں پیدا ہوئیں ان کا اصل نام حمیدہ تھا وہ اردو ، فارسی زبانوں پر عبور اور ادب کا اعلیٰ ذوق رکھتی تھیں۔ ملکہ پکھراج کی شادی ہدایت کار شبیر حسین شاہ سے ہوئی ۔ انکی چھوٹی بیٹی گلوکارہ طاہرہ سید ہیں جو اپنی والدہ کی طرح ڈوگری اور پہاڑی انداز کی گائیکی میں مہارت رکھتی ہیں۔
سریلی آواز کی ملکہ ،،ملکہ پکھراج کو ٹھمری، غزل، بھجن اور ڈوگری لوک گیتوں پر عبور حاصل تھا،انہوں نے حفیظ جالندھری کی بہت سی غزلیں اور نظمیں گائیں جن میں سے کچھ بہت مشہور ہوئیں، جن میں ’ابھی تو میں جوان ہوں‘، سر فہرست ہے،،ا س ملکہ پکھراج کی شہرت کو بام عروج بخشا۔
ملکہ پکھراج کوراجہ ہری سنگھ کا دربارہنگامی طورپراس لیے چھوڑنا پڑا کہ ان پرراجہ کو زہردے کرمارنے کا الزام لگا یاگیا تھا۔ملکہ پکھراج چار فروری دو ہزارچارکو جہان فانی سے کو چ کرگئیں تاہم انکی آواز آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: