سرگودھا : ٹریفک حادثہ،ایس ایس پی ڈرائیورسمیت جاں بحق

سرگودھا کے قریب ٹریفک کے حادثے میں ایس ایس پی اوران کا ڈرائیوراپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے،،پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کامران یوسف ملک اپنی سرکاری گاڑی پر لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ موٹر وے تھانہ لکسیاں کی حدود میں سیمنٹ سے لوڈ ٹریلر ان کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔حادثے کے باعث ایس ایس پی اوران کا ڈرائیور موقع پرہی جاں بحق ہوگئے،،حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ دونوں لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوٹ مومن منتقل کردی گئیں،جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. Hania کہتے ہیں

    very sad news

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.