سرکاری افسران کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ

0

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سرکاری افسران کے فراڈ کے معاملے پر پروگرام سےنکالے گئے سرکاری افسران کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے رپورٹ پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملوث افسران کےنام سامنےلانےکی ہدایت کرتےہوئےکہاکہ غریبوں کا حق لوٹنےکی چھوٹ نہیں دےسکتے،لوٹ مارکرنےوالوں کےنام سامنے لائیں،با اثرسرکاری افسران کے نام پردے میں نہیں رہیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم کی ہدایت پرعملدرآمد فوری شروع کردیا گیا ،،حکام کے مطابق بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنے والے سرکاری افسران کے نام سامنے لانے کے ساتھ ساتھ ان افسران کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائےگی۔
گزشتہ دنوں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سےفائدہ اٹھانے والے غیرمستحق افراد سے متعلق تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آئیں تھیں،جس کے مطابق گریڈ17 سے 21 کے2ہزار543،گریڈ 18کے 342افسران گریڈ21 کے 3 ، گریڈ20کے59 افسران سہ ماہی وظیفہ وصول کرتے رہے جبکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے 6 افسران اور گریڈ17 کے 1240 افسران نے بھی بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھایا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: