سرمایہ کاری نہ آئی ،،استعفیٰ آ گیا

تبدیلی سرکار میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری،،،ملکی معاشی صورتحال کو مدںظر رکھتے ہوئے کپتان نے اپنی ٹیم میں بہت سی تبدیلیاں کیں،،،ملک میں سرمایہ کاری لانے والے ہی مستعفی ہوگئے،،،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے جب کہ انہوں نے عہدے سے استعفی دینے کی تصدیق بھی کردی ہے۔ہارون شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے کبھی کوئی اختلاف نہیں رہا،،ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سےعمران خان کو بھی آگاہ کردیا ہے کہ اپنی خدمات مزید جاری نہیں رکھ سکتا، وزیراعظم کو استعفیٰ بھی بھجوا دیا ہے ان کی جانب سےاستعفی منظورہوتے ہی عہدہ چھوڑ دوں گادوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سرکاری بورڈ ہارون شریف کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے مختلف معاملات پر اختلاف تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.