سرفرازپرپابندی،آئی سی سی کا فیصلہ جانبدارانہ قرار

نسل پرست جملے کی وجہ سے آئی سی سی نے پاکستانی کپتان سرفراز پر چار میچوں کی پابندی لگائی توپاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آگیا،،، پی سی بی نے سرفراز احمد پر پابندی کے فیصلے کو مایوس کن قرار دے دیا،،،پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی جنوبی افریقن ٹیم اور کھلاڑی سے معذرت کے بعد معاملہ ختم ہو جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کو دونوں کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈز نے خوش اسلوبی سے طے کرلیا تھا،آئی سی سی کیس کو جان بوجھ کر طویل کرنے کی کوشش کررہا ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان پر پابندی کے بعد سرفراز احمد کو جنوبی افریقہ سے وطن واپس بلا لیا اور دورے کے باقی میچز میں شعیب ملک گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پانچواں اور آخری ون ڈے میچ بدھ کو کھیلا جائے گا اس کے بعد یکم فروری سے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز ہوگا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.