سرفرازاحمد کی معطلی نے بورڈ کو چوکنا کردیا

جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز میں پیش آنے والے واقعے میں سرفراز احمد کو 4میچز کیلیے معطل کر دیا گیا تھا، اب پی سی بی نے نسلی تعصب کے واقعات کی روک تھام کیلیے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور گورننگ بورڈ نے اینٹی ریسزم کوڈ کی منظوری دیدی، رواں ماہ شروع ہونے والی پی ایس ایل 4 میں اس کا عملی نفاذ بھی ہوجائے گا۔ منظور کیا جانے والا اینٹی ریسزم کوڈ آئی سی سی کوڈ کے مطابق ہے، اس میں تھوڑی بہت ترامیم کی گئی ہیںاس کےعلاوہ قومی ٹیم کےکھلاڑیوں کی تعلیم کیلئےجاری”پلیئرز ایجوکیشن پروگرام” کا دائرہ کاربڑھانےکی تجویز بھی زیرغور ہے تاکہ کرکٹرز پاکستان کا مثبت تاثر اُبھارنے میں کردار ادا کرنے کے قابل ہوں تاہم پی سی بی حکام ڈومیسٹک سٹرکچرمیں مجوزہ تبدیلیوں کے حوالے سےابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کرسکے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.