سرحد پار سے دہشتگردی روکنے کیلئے پاکستان کا بڑا اقدام

افغان شہریوں کو دی جانے والی نرمیاں ختم،،سال تبدیل ہوتے ہی پاکستان نے افغانستان سے متعلق اپنی پالیسی بھی تبدیل کرلی۔۔،،پاکستان نے افغان شہریوں پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے افغانستان کا نام ویزا آن ارائیول کی فہرست سے نکال دیا اور افغان شہریوں کو پاکستان میں داخلے کیلئے ویزہ پاکستانی سفارتخانے سے حاصل کرنے کی ہدایت کردی ہے،،،، اب افغان شہریوں کی معلومات پاکستان داخلے کے ساتھ ہی متعلقہ ڈی پی او اور تھانے کو فراہم کی جائیں گی،،، امیگریشن ذرائع کے مطابق افغان شہریوں کی رجسٹریشن کے بعد ہی پاکستان میں قیام کا پرمٹ جاری کیا جائے گا اور اس پرمٹ کی واپسی پر سفری پرمٹ جاری ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل افغان شہریوں کو ایئرپورٹ پر ویزا آن ارائیول کی سہولت فراہم کی جا رہی تھی۔ تاہم حالیہ کچھ عرصے میں ہونے والی دہشتگردی کے واقعات کی کڑیاں افغانستان سے ملیں جس کے بعد پاکستانی حکومت نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.