سانحہ تیز گام میں جاں بحق 44افراد کی شناخت۔۔۔۔

کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ٹرین میں آگ لگنے سے 75 افراد جاں بحق اور40 سے زائد جھلس گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے 58 افراد کی شناخت نہ ہونے پرڈی این اے کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ شناخت کے بعد
44 افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
سانحہ میں جان سے ہاتھ دھونے والے30 افراد کی میتیں میرپور خاص جبکہ4میتیں کراچی منتقل کر دی گئیں ہیں ،، کچھ میتوں کو عمر کوٹ بھی پہنچایا گیا ہے۔عمرکوٹ میں تین افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے جب کہ میرپورخاص کے مختلف علاقوں میں تدفین کی تیاریاں جاری ۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے ماں اور بیٹے کی میتیں ورثا نے وصول کرنے سے انکار کردیا۔ بیٹے نے انتظامیہ کو بتایا کہ اس کی والدہ اور بھائی شورکوٹ میں زندہ ہیں۔انتظامیہ کا کہنا تھاکہ میتیں ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج کے بعد لائی گئیں اورمقامی ہسپتال کے سرد خانے میں رکھی گئی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.