سال نوکاآغاز،،،قدرت بھی ہوئی مہربان

اسلام آباد میں ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ،،، بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری،،،ضلع غذر میں برفباری کے باعث درجنوں بالائی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع نظام زندگی بری طرح متاثر،،،بالائی وادیٔ نیلم اور وادیٔ گوپس میں درجۂ حرارت منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا،،،ملک کے دیگر بالائی علاقوں کی طرح وادی سوات کے بالائی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ،،، دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاح بڑی تعداد میں امڈ آئے

پنجاب کے مختلف شہر آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہے،، قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہی ۔ صبح کے اوقات میں موٹروے کے چند سیکشنز دھند کے باعث بند رہے۔ ادھر موٹروے پولیس نے شدید دھند کی وجہ سے شہریوں کو صبح اور رات کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دے دیا

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کردی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.