سازش ہم نے نہیں کی بلکہ ہمارے خلاف ہوئی، شہرام ترکئی

0

شہرام ترکئی کا کہنا ہےکہ وزارت واپس لیے جانے پر دکھ ہوا کیونکہ میری کارکردگی سب کے سامنے ہے، پارٹی ڈسپلن کا بھی میرے خیال میں کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن ہمارے موقف سنے بغیر ہی ہمارے خلاف فیصلہ کردیا گیا ۔
سابق صوبائی وزیرصحت نے کہا کہ ہم پر صوبائی حکومت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف سازش کا الزام عائد کیا جارہا ہے لیکن معاملہ اس کے برخلاف ہے کیونکہ ہم نے سازش کی نہیں بلکہ ہمارے خلاف سازش ہوئی ہے،،اس سازش میں کلیدی کردار ادا کرنے والوں کو ہم اچھی طرح جانتے ہیں اور پھر دو تہائی اکثریت والی حکومت میں بیس تیس لوگوں کی سازش کا الزام کوئی ذی شعور کیسے مان سکتا ہے۔
شہرام ترکئی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے حوالے سے کہا کہ وہ سیدھے سادھے آدمی ہیں وہ سازشوں میں ملوث نہیں ہوتے، اس کا کردار کوئی اور ہے، انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور ان سے ہمارے خلاف الزامات سے متعلق پوچھیں گے اور اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: