سادگی کے نعرے محض سیاست تک محدود

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کے گھر کی تزئین و آرائش کیلئے رقم کی منظوری کا باقاعدہ اجازت نامہ لاہور میں گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران دیا گیا۔احسان مانی 26 سال سے برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں،تاہم ان کے پاس پاکستان میں رہائش اختیار کرنے کیلئے گھر نہیں ہے۔پی سی بی نے رہائش کے لئے احسان مانی کو لاہور کے ایک پوش علاقے میں دو لاکھ ماہانہ پرایک فلیٹ کرائے پر لے کردے رکھا ہے۔ اب احسان مانی کو پی سی بی کے خزانے سے اس فلیٹ کی تزئین و آرائش کے لئے 22 لاکھ روپے دینے کی باقاعدہ منظوری بھی دی دیدی گئی،،،احسان مانی نے 4 ستمبر 2018ء کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی حیثت سے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.