سابقہ حکمرانوں نےصرف شو بازی کی

0

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سوشل ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح شو بازی کے بجائے قوم کو مصائب کی دلدل سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔عمران خان کے جرات مندانہ فیصلے اور اقدامات تبدیلی لائیں گے۔عوامی ریلیف اور 71 سال سے درپیش مسائل کے حل کی مضبوط اور ٹھوس بنیاد رکھ چکے
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے ساتھ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال وزیراعظم کا بلوچستان کی تعمیرو ترقی اورخوشحالی کیلئے عزم کا اظہار ہے ۔مزید کہا بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی دور کرنے اور انکی خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،انہیں ملک کے دیگرترقی یافتہ علاقوں کے برابرلانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: