سائنس پر توجہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا سکتی

0

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا ہےکہ 1970 کی دہائی تک سائنس اور ٹیکنالوجی میں پاکستان تیسری دنیا کے اکثر ممالک سے بہت آگے تھا۔ سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد پورا فوکس دفاع پر چلا گیا۔اس وقت امریکا اور چین کی طرح سول ملٹری انٹر فیس نہ بنا کر غلطی ہوئی، انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ ایسا نظام تشکیل دیں کہ سول ملٹری ریسرچ کا انٹر فیس بنے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے وزیر اعظم کو 30 ارب ڈالر کا ایکسپورٹ پلان پیش کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ایسے ٹیکس اسٹرکچر کی سفارش کی ہے کہ دنیا بھر سے لوگ ٹیکنالوجی خصوصاً بائیو ٹیکنالوجی کے لیے پاکستان کی جانب دیکھیں گےاورمعیشت ترقی کرے گی۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اپنا فوکس سائنس اور ٹیکنالوجی پر رکھا تو ہم 25 سالوں میں ترقی پذیر ملکوں سے نکل کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آجائیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: