زمین کی جنت کو جہنم بنے 164روز ہو گئے

0

جنت نظیر وادی کو جہنم بنے 164 روز ہو گئے،،،،کرفیو اور بد ترین لاک ڈاؤن نے گھروں میں محصور کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی سپریم کورٹ کے احکام کے باوجود انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل ہے، ٹرانسپورٹ بدستور بند ، وادی کے تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور دکانیں بھی بند ہیں۔ ادھر بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے۔ 2 روز میں قابض فوج نے مزید 4 کشمیری شہید کر دیے۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے بھارتی فوج کی جانب سے کھلم کھلا کشمیری نوجوانوں کے قتل اور خواتین کی عصمت دری جیسے انسانیت سوز اور غیر اخلاقی مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔
چین نے بھی مسئلہ کشمیر حل کیلئے آواز اٹھا دی۔چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج بلا رکھا ہے۔اجلاس میں مسئلہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن، کرفیو، انسانی حقوق کی پا مالیاں اور اس سے ساتھ ساتھ ایل او سی پر بھارتی جارحیت زیر غور ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: