زلمےخلیل زاد کا مذاکرات کی تاخیر پرافسوس کا اظہار

افغان امن عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ قطر کے انٹرا افغان مذاکرات کی تاخیر پر مجھے افسوس ہے اور میں اس صورت حال پر تمام فریقین سے رابطے میں ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام فریقین جو اب بھی افغانستان میں امن کے لیے پر عزم ہیں، وہ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔زلمے خلیل زاد کا مزید کہنا تھا کہ ڈائیلاگ سیاسی روڈ میپ اور دیر پا امن کے لیے ہمیشہ سب سے اہم ہوتے ہیں، ڈائیلاگ کا کوئی متبادل نہیں ہوتا،،،اس سے قبل امریکا، افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے دوحا مذاکرات آخری لمحات پر منسوخ کردیئے گئے جس سے افغانستان میں امن کی امریکی کوشش کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.