زلزلے سے جانی و مالی نقصان

ٹیلی فونک رابطے میں شہباز شریف نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے تعزیت کی۔

‎شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔
‎وزیراعظم آزاد کشمیر نے شہباز شریف کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن سے متعلق آگاہ کیا۔ ‎قائد حزب اختلاف نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو زلزلہ متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی اور کہا کہ ‎متاثرین زلزلہ کی امداد اور بحالی کے لیے حکومت جامع حکمت عملی اپنائے، ‎زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے لیے حکومتی کوششوں میں تعاون کریں گے۔
‎شہبازشریف نے زلزلہ میں جاں بحق ہونےوالوں کے لیےمغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے‎متاثرہ خاندانوں سےاظہار ہمددری بھی کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.