زلزلہ زدگان کی داد رسی کیلئے وزیراعظم کی میر پورآمد

وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں زلزلے سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان، ریلیف کے حوالے سے اقدامات اور بحالی کیلئے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، چیئرمین این ڈی ایم اے بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا اقوام متحدہ میں تھا تو زلزلے کا علم ہوا، مجھے بہت افسوس ہوا، فوری طور پر یہاں کا دورہ کرنا چاہتا تھا، مگر امریکہ سے واپسی میں تاخیر ہوئی، جانی و مالی نقصان اٹھانے والوں کا دکھ محسوس کرسکتا ہوں، حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے ایک پیکیج تشکیل دے رہی ہے، زلزلہ متاثرین کے لئے ہر ممکن اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔دوسری طرف میرپور آزاد کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں آٹھویں روز بھی جاری ہیں۔ پاک فوج، حکومتی اور فلاحی ادارے ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ میرپور، جاتلاں سمیت دیگر علاقوں میں معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں۔ دکانیں اور بازار بھی کھل گئے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.