ریگولیٹری قواعد پرنظرثانی

0

پاکستان میں سوشل میڈیا ریگولیٹ ہو سکے گا یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا البتہ حکومت کی جانب سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گوگل، فیس بک، ٹیوئٹر اور یوٹیوب سمیت دیگر کمپنیوں کو مشاورتی عمل میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ نے ایشین انٹرنیٹ کولیشن کے ایم ڈی کو خط لکھ دیا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے ایشین انٹرنیٹ کولیشن سیٹیزن پروٹیکشن رولز پر مشاورتی عمل کا حصہ بنے۔ اے آئی سی کے ممبران براہ راست یا ویڈیو کانفرس کے ذریعے مشاورت میں شامل ہوں۔
پاکستانی حکام کی جانب سے خط میں اے آئی سی اور اس کے ممبران کو مشاورتی کمیٹی کے ساتھ بات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کی جانب سے نئے قواعد پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد حکومت نے مذاکرات کا فیصلہ کیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: