ریکارٖڈبرفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ کاریاں

0

وزیر اعظم آزاد کشمیر پہنچ گئے ،،، عمران خان نے لینڈ سلائیڈنگ اور شدید برف باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم کو لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ عمران خان سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے متاثرین کی امداد کیلئے کی جانے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اورمظفرآباد میں اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی، انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقاتیں کی۔
خیال رہے آزادکشمیر اور بلوچستان میں برفباری نے تباہی مچادی ہے، دو روز کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، برف باری سےمتاثرہ علاقوں میں آپریشن جاری ہےاورپاک فوج کی ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: