رینٹل پاورکرپشن کیسز کی احتساب عدالت میں سماعت

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو آج فرد جرم کے لیے طلب کر رکھا تھا تاہم فاضل جج ارشدملک کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج نے مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 26 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، ریشماں پاور پلانٹ، گلف پاور پلانٹ اور ینگ جنریشن پلانٹ میں کرپشن سے متعلق نیب ریفرنسز میں راجا پرویز اشرف سمیت تمام 20 ملزمان کو آج طلب کیا گیاتھاسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بطور وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی کرائے کے بجلی گھروں کے منصوبوں کی منظوری دی تھی۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے ان میں سے کچھ منصوبوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کرائے کے بجلی گھروں کے مالکان کو وہ تمام رقم واپس کرنے کا حکم دیا تھا جو اُنہوں نے حکومت پاکستان سے ایڈوانس میں حاصل کی تھی۔سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.