ریلوےکےبڑھتےحادثات پرقابوکیسےپایاجائے؟؟؟

چیئرمین اسد جونیجو کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس ہواجس میں ریلوے حکام نے جناح ایکسپریس اور سکھر ریلوے حادثے پر حکام کو بریفنگ دی،وزیر ریلوے شیخ رشید بھی قائمہ کمیٹی میں پیش ہوئے۔جناح ایکسپریس حادثے پر ریلوے حکام نے بتایا کہ خراب سگنلز سے پہلے رپیٹر سگنل اشارہ دے رہا تھا، جناح ایکسپریس کے ڈرائیور نے سگنل کو نظر انداز کیا، اس لیے بظاہر ذمہ دار ٹرین ڈرائیور ہی ہے۔ وزیرریلوے شیخ رشید نے کمیٹی کو بتایا کہ اسسٹنٹ ڈرائیورز کی ٹریننگ کیلئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے، ریلوے کے ریٹائرڈ ڈرائیورز کو دوبارہ رکھنے پر غور کررہے ہیں، ریٹائرڈ ڈرائیور کی بھرتیوں کیلئے وزیراعظم سے اجازت لیں گے۔ وزیرریلوےنےبتایا کہ خودکارکمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر کام شروع کردیا ہے، اس سسٹم سے ٹرین کی ٹریکنگ میں آسانی ہوگی، سگنلز اور لائنوں کی مرمت کے بعد انجنوں کی تبدیلی پر غور کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.