ریاض،خلیج تعاون کونسل کا اجلاس

Gulf Cooperation Council meeting

0

خلیج تعاون کونسل کےسالانہ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون ، یمن میں جاری جنگ، ایران کی علاقائی سرگرمیوں اور سکیورٹی سے متعلق مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیشرفت پر غور بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھا۔اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیے کے مطابق جی سی سی مشترکہ مفادات مارکیٹ کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹیں دورکی جائیں گی۔
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب جی سی سی کی وحدت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے اور ہمارے مسائل میں تحریکِ فلسطین کو اولیت حا صل ہے۔ امیرِ کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کا اپنے خطاب میں کہناتھا کہ خلیجی ممالک کے درمیان اختلافات کے خاتمےکیلئے میڈیا کی تمام مہموں کو بند کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: