روپےکی قدرمیں کمی،ٹیکسوں کا نفاذ،موبائل فون کی درآمد میں پھربھی اضافہ

وزارت تجارت کی درآمدات سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں موبائل فونز کی درآمد میں 35فیصد اضافہ ہوا اورجولائی سےستمبرکے دوران موبائل فونز کی درآمدات 26کروڑ 90لاکھ ڈالرز رہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں موبائل فونز کی درآمدات 19کروڑ 92لاکھ ڈالرز تھیں۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موسم سرما کی آمد کے پیش نظر ڈرائی فروٹ کی درآمد میں 12.66فیصد اضافہ ہوا تاہم چائے میں 31 فیصد اور دالوں کی درآمد میں 22.37فیصدکمی ہوئی ،،،چائے کی درآمد 31فیصد کمی کے بعد چائے کی درآمدات 10کروڑ 22 لاکھ ڈالرز رہیں۔
اسی طرح کریم اور شیر خوار بچوں کے دودھ کی درآمد میں 14.88 فیصد کمی، پام آئل کی درآمد میں 25.38 فیصد، چینی کی درآمد میں 18.16 فیصد اور کنسٹریکشن اور مائننگ مشینری کی درآمد میں 60.68 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. amber shahzadi کہتے ہیں

    now mobile phone is necessary for everyone

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.