روس کرکٹ کو کھیل ماننےسےانکاری

روسی حکام نے کرکٹ کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کرکٹ کو مالی سپورٹ نہیں کرے گی۔ روسی وزارت کھیل کے مطابق حکام نے نئی لسٹ جاری کی ہے جس میں کرکٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا جبکہ باکسنگ سے مماثل کھیل موئے تھائی کو بھی شامل نہیں کیا جو روسی حکومت کے مطابق بطور کھیل کوالیفائی نہیں کرتا
یہ حیران کن فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب عالمی کپ ٹورنامنٹ ختم ہوئے ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا جس میں انگلینڈ پہلی مرتبہ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے میں کامیاب ہوا ہے۔ روس میں کرکٹ 1870 ءسے کھیلی جا رہی ہے اور 2017 ءمیں آئی سی سی نے اسے ایسوسی ایٹ رکنیت بھی دی تھی۔
روسی حکومت کے اس اقدام سےدنیا کے سب سے بڑے ملک میں کرکٹ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.