روبوٹس نے کی انسانوں کی زندگیاں مزید آسان

روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں وہیں بنکاک کے ایک ہسپتال میں روبوٹ نرسیں تعینات کردی گئی ہیں۔ جی ہاں، تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے ہسپتال میں چین کے بنے روبوٹس نے نرسوں کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور یہ مشینی نرسیں نہ صرف مریضوں کو بروقت دوائیاں مہیا کرتی ہیں بلکہ مریضوں کے ڈاکومنٹس کو ریسپشن سے حاصل کرکے انہیں ڈاکٹرز تک پہنچانے کا کام بھی بخوبی نبھارہی ہیں ۔ ادھرعلاج کیلئے ہسپتال آنے والے مریض ان روبوٹ نرسوں کو دیکھ کرخوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں جبکہ ننھے مریضوں کی خوشی کا تو کیا ہی کہناکیونکہ ان کیلئے یہ انوکھی نرسیں کسی کھلونے سے کم نہیں لگتیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.