رواں سال محدود حج ہو گا ، سعودی حکومت کا اعلان

0

سعودی عرب کی حکومت نےاگلے ماہ حج کی ادائیگی کی اجازت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث رواں سال حج کے لیے عازمین کی تعداد کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الحرمین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‘حکومت نے سعودی عرب میں رہائش پذیر مختلف ممالک کے شہریوں کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے’۔وزارت کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘ہجوم اور لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونے سے کرونا پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں برس حج محدود عازمین کے ساتھ ہوگا’۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘سعودی عرب میں مقیم مختلف ممالک کے شہری حج کی ادائیگی کرپائیں گے اور یہ فیصلہ حج کو محفوظ طریقے سے ادا کرنے کے لیے کیا گیا ہے’۔حکومت نے کہا کہ ‘صحت عامہ کے پیش نظرلوگوں کی جانوں کو بچانے کے لیے اسلامی تعلیمات کے مطابق سماجی فاصلہ اور دیگر تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے’۔
حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان ہر سال سعودی عرب جاتے ہیں اور گزشتہ برس بیرون ملک سے آنے والے عازمین کی تعداد 18 لاکھ سے زائد تھی جبکہ گزشتہ سال مجموعی طور پر 25 لاکھ کے قریب مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی تھی تاہم رواں برس کرونا وائرس کے باعث سعودی عرب کے علاوہ دیگر ممالک سے حج کے لیے کوئی نہیں آسکے گا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: