رمضان شوگر مل کیس:حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے ریمانڈ مکمل ہونے پر حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کیا،احتساب عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع کردی اور ملزم کو 2 اکتوبر کودوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
لیگی رہنما کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور احتساب عدالت آنے والے راستوں کو کنٹینر اور خاردار تاریں لگا کربند کردیا گیا تھا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک میں اس وقت مسائل کا طوفان ہے، معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا، عمران خان نے جھوٹ اور یوٹرن سے اپنا سیاسی طابوت تیار کر لیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.