رمضان شوگر ملز کیس،حمزہ شہباز کی ضمانت منظور

0

لاہور ہائیکورٹ میں رمضان شوگر ملز کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے نیب سے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کیس کی تفتیش کس نے کی ؟ کیس میں تفتیش کے لیول پر نیب تفتیشی افسران کو پرائیڈ آف پرفارمینس ملنا چاہیے،، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے مزید کہا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ عدالتیں بے خبر ہیں؟ جس کی ضمانت بنتی ہے اسے دیں گے،، عدالت میں 10ہزار افرادبھی آجائیں ہمیں پرواہ نہیں،، اپنے رب کو جوابدہ ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ بینچ نے دلائل مکمل ہونے پر رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کر لی۔ تاہم کیس پر دلائل مکمل نہ ہونے کی صورت میں عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔
گزشتہ برس جون میں لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت مسترد کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: