رمضان شوگرملز،صاف پانی کرپشن،منی لانڈرنگ کیس

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔سماعت کے دوران نیب وکیل نے فاضل عدالت کو بتایا کہ صاف پانی کرپشن ، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں تمام رپورٹس جمع کرا دی گئی ہیں اور ان رپورٹس کی روشنی میں یہ بات عیاں ہے کہ حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کی۔نیب وکیل کے جواب میں حمزہ شہباز کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ہمیں نیب کے جوابات کی کاپیاں مکمل طور پراور بروقت نہیں ملیں اس لئے ہمیں جواب دینے کے لیے مہلت دی جائے۔ اس پر فاضل عدالت نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر تینوں کیسز میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.