رضا باقر کی گورنر سٹیٹ بینک تقرری نامنظور

تحریک التوا لیگی رہنماؤں خواجہ آصف، احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور دیگر کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔ تحریک التواء میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کا اقدام سٹیٹ بینک آف پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہے، بڑھتا ہوا افراط زر اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران یہ اقدام عدم استحکام کا باعث بنے گا۔آئی ایم ایف کے عہدیدار کو سٹیٹ بینک کا گورنر مقرر کرنے سے بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں، اس لیے ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کرکے اس اہم قومی اور عوامی معاملے پر بحث کی جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.