راہول گاندھی کی بہن پریانکاگاندھی گرفتار

مودی سرکار نے کانگریس پروار کرتے ہوئےجنرل سیکریٹری آف کانگریس اورراہول گاندھی کی بہن پریانکا گاندھی کو بھارتی ریاست اترپردیش کے ڈسٹرکٹ سونبھادرہ میں گرفتارکرلیا،،،پریانکا گاندھی سونبھادرہ میں فائرنگ سے ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین کی تعزیت کرنے جارہی تھیں جہاں انہیں راستے میں روک لیا گیا،،،گرفتاری پرپریانکا گاندھی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں بتایا جائے کہ آخر انہیں متاثرہ خاندان سےملنے سے کیوں اور کس قانون کے تحت روکا جارہا ہے،،، پولیس اہلکاروں کی جانب سے آگے نہ جانے دینے پر پریانکا گاندھی اور ان کے ساتھ موجود کارکنوں نے سڑک پر ہی بیٹھ جانے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کچھ دیر سڑک پر بیٹھ کر دھرنا دیا جس کے بعد پولیس اہلکار پریانکا گاندھی کو حراست میں لے کر قریبی گیسٹ ہاؤس لے گئے۔دوسری جانب کانگریس رہنما راہول گاندھی نے اپنی بہن کی گرفتاری پر ٹوئٹر پیغام کے ذریعے کہا کہ پریانکا گاندھی کی گرفتاری بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کا غیر قانونی اور تشویش ناک اقدام ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.