راولپنڈی کے ہسپتالوں کی سیکیورٹی سوالیہ نشان بن گئی

راولپنڈی کے ہسپتالوں کی سیکیورٹی سوالیہ نشان بن گئی،،،شہر کے پررونق علاقے راجہ بازار میں واقع ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پولیس کی وردی پہنے شخص نے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوتے فائرنگ شروع کردی جس سے 50سالہ مریض لہراسب اور 24سالہ اٹینڈنٹ نوید جان کی بازی ہار گئے۔واقعہ کے بعد ڈاکٹرز نے ہسپتال کی ایمرجنسی کو تالے لگا دیئےجبکہ اطلاع پر پولیس کے حکام موقع پر پہنچ گئے،،پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم اور مقتول افراد کا تعلق کلرسیداں سے ہے اور واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخساہ دکھائی دیتا ہے۔راولپنڈی کے ہسپتال میں فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل اکتوبر 2016 میں بینظیر ہسپتال کی ایمرجنسی میں مسلح افراد نے گھس کر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے تھے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.