راولپنڈی میں ڈاکو خواتین سے زیورات لوٹ کر فرار

تھانہ واہ کینٹ کے علاقے نواب آباد میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات دن نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھی جا سکتی ہے، دو ڈاکو ہیلمٹ اور ماسک پہن کر گلی کے باہر رکے اور گلی میں سے گزرنے والی دو خواتین کے پیچھے جاکر روکا۔گن پوائنٹ پر ایک خاتون سے زیورات لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ خوف باعث خاتون زمین پر گر پڑی اور ڈاکو زبردستی زیورات چھین کر ساتھی موٹر سائیکل سوار کے ہمراہ فرار ہو گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کچھ لوگوں نے شور کی آواز سن کر آگے بڑھانے کی مگر ڈاکو کے پاس اسحلہ دیکھ کر اپنی جان بچائی۔ اہل علاقہ کے مطابق ڈکیتی کی واردات گزشتہ روز ہوئی جبکہ پولیس کو بروقت اطلاع دی مگر روایتی سستی اور بے حسی برقرار رکھتے ہوئے پولیس رسمی کارروائی تک محدود ہے۔ راولپنڈی میں بڑھتے ہوئے جرائم روکنے میں پولیس بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.