رانا ثنااللہ کے بعد انکی فیملی کے گرد بھی گھیرا تنگ

رانا ثنااللہ کے بعد انکے داماد کی باری۔۔۔۔لاہور کی عدالت میں لیگی رہنما کی پیشی پر آئے احمد شہریار کو پولیس نے گرفتار کر لیا،،ذرائع کے مطابق پہلے پولیس نے دعویٰ کیا کہ احمد شہریار کو فیصل آباد میں ریلیوں اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا،ایلیٹ فورس کے اہلکار احمد شہریار کو گرفتار کر کے گاڑی کی طرف لے جانے لگے تو لیگی کارکنوں نے روکنے کی کوشش کی جس پر پولیس کے ساتھ تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئیبعدازاں پولیس نے اپنے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ احمد شہریار کی گرفتاری دو سگے بھائیوں آصف بٹ اور عمران بٹ کے قتل میں ملوث ملزم مزمل کے انکشاف پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کو فیصل آباد کے علاقے مسعود آباد میں دو سال قبل قتل کیا گیا تھا۔ اس قتل کے مقدمات تھانہ سمن آباد میں درج کئے گئے تھے۔ دوسری جانب احمد شہریار کی گرفتاری پر رانا ثنااللہ کی اہلیہ نبیلہ ثنا نے بھی حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کی خاطر ہر حد تک جاؤں گی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.