رانا ثناء اللہ کی نوازشریف کو لندن جانے کی تجویز

سابق صوبائی وزیر قانون اور مسلم لیگ ن کے رہنما نے اپنے قائد کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لندن جا کر اپنے معالج سے دل کا علاج کرائیں اور پھر واپس آ جائیں۔رانا ثناء اللہ نے تبدیلی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ہماری ہربات کو ڈیل کا رنگ دے دیا جاتا ہے ، اانہوں نے وفاقی وزراء کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی خراب کارکردگی سے عوام اور میڈیا کی توجہ ہٹانے کے لیے ایسے بیانات دینے سے اجتناب کریں ۔سابق وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ اگر نواز شریف کو ضمانت مل گئی، بیماری کی بنیاد پر جس کےامکانات بہت روشن ہیں، تو کیا پھر وزراء کی جانب سے یہ کہا جائے گا کہ ڈیل کرکے ضمانت دی گئی؟ کیا یہ بھی کہا جائے کہ اُنہیں سزا بھی ڈیل کے تحت ہوئی تھی؟

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.