رانا ثناءاللہ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست

سیشن عدالت نے سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے رانا ثناءاللہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے عدالتی فیصلے کی کاپی فوری طور پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو ارسال کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ رانا ثناءاللہ دل کے مریض ہیں، انہیں گھر کا پرہیزی کھانا دیا جائے، جیل کا کھانا رانا ثنا اللہ کے لیے مضر صحت ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.