راناثنااللہ کا نیب کوجوابی وار!!!

0

نیب طلبی نوٹس پرراناثنااللہ نے جوابی وار کرتے ہوئے نیب نوٹسزکولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،، سابق وزیر قانون پنجاب نے چیئرمین اور ڈی جی نیب سمیت دیگر نیب افسران کو فریق بناتے ہوئے درخواست دائر کر دی
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب نے تحقیقات کیلئے خلاف قانون طلب کیا،انسداد منشیات اورنیب دونوں ادارے وفاق کے زیرسایہ ہیں،نیب انہیں اثاثوں کی تحقیقات کررہاہے جواے این ایف عدالت نے منجمدکررکھے ہیں، ایک وقت میں دونوں وفاقی ادارے کیسے تحقیقات کر سکتے ہیں ۔
درخواست میں کہاگیا ہے کہ انسداد منشیات عدالت نے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے رکھا ہے تفصیلات کیسے اکٹھی کریں، نیب نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر کے شامل تفتیش کیا ہے،درخواست میں نیب کےطلبی نوٹسزکوکالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں بنچ درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: