راجا بشارت اور ایم ایس بےنظیر بھٹو ہسپتال کی آڈیو لیک کا معاملہ

پنجاب کے وزیر قانون اور ایم ایس بے نظیر بھٹو ہسپتال کی آڈیو لیک کامعاملہ حل نہ ہوسکا،،، ڈاکٹر اریبہ عباسی کا استعفیٰ تاحال منظور نہیں ہوا جبکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بھی تنازعہ میں فریق بن گئی ہے، انہوں نے صوبائی وزیر راجہ بشارت کے استعفے کیلئے تین دن کی ڈیڈ لائن دی ہے، نوجوان ڈاکٹروں کی تنظیم حیرت انگیز طور پر اپنی ساتھی ڈاکٹر اریبہ کے بجائے ایم ایس کی حمایت کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ایم ایس بینظیر بھٹو ہسپتال طارق نیازی نے ذاتی رنجش کے باعث ڈاکٹر اریبہ عباسی کو ٹرانسفر کیا، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی آڈیو بھی انہوں نے خود لیک کی، طارق نیازی نے صوبائی وزیر کی تبادلہ روکنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر طارق نیازی کے بھائی ڈاکٹر زمان بھی ایم ایس بے نظیر بھٹو ہسپتال رہے، انہیں حنیف عباسی سے اختلافات کے باعث عہدہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.