رائے ونڈ،میاں بیوی کا جھگڑا،ماں نے اپنے 2 بچے قتل کر دئیے

دوہرے قتل کا افسوس ناک واقعہ رائے ونڈ کے علاقے بستی سلامت پورہ میں پیش آیا جہاں ستائیس سالہ ناہید کا اپنے شوہر ناصر کے ساتھ جھگڑا ہوا تو وہ ناراض ہو کر اپنے ماں باپ کے گھر رائے ونڈ میں رہائش پذیر تھی۔ رات ناصر اور اس کے گھر والے اس کومنانے آئے ہوئے تھے۔ بعد ازاں تمام گھر والے بات چیت کرکے سوگئے اور صبح چاربجے کے قریب ناہید بی بی نے اپنے دونوں بچےاحتشام عمر4 سال، مہروبہ عمر5 سال کو گھر میں پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر قتل کر دیا۔ دونوں بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
بچوں کو مارنے کے بعد ناہید بی بی نے چھری سے اپنے گلے پر وار کرکے خودکشی کی کوشش کی اور زخمی ہو گئی، خاتون کو تحصیل ہسپتال رائے ونڈ منتقل کر دیا ہے اور دونوں بچوں کی لاشیں قبضہ میں لے کرپولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی کا جھگڑا تھا جس پر خاتون نے غصہ میں آکر یہ سنگین قدم اٹھایا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.