ذوالفقارعلی بھٹو کا آج 91 واں یوم پیدائش

ذوالفقارعلی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد سرشاہنواز بھٹو اس زمانے کے بڑے جاگیردارتھے ،وہ بمبئی اور جوناگڑھ ریاستوں میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔ذوالفقارعلی بھٹو نے 1950 میں برکلے یونیورسٹی کیلیفورنیا سے علم سیاست میں گریجویشن کی اور 1952میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ کچھ عرصہ انہوں نے کراچی کے مسلم لا کالج میں لیکچرر کے فرائض انجام دیئے اور 1953 میں سندھ ہائی کورٹ میں وکالت شروع کی۔
سیاست ان کا پسندیدہ سبجیکٹ تھا۔ وکالت کوچھوڑااور 50 کے عشرے کے اواخرمیں وہ پہلے سکندرمرزا اور بعدمیں پہلے فوجی حکمران ایوب خان کی کابینہ میں وزیرپیٹرولیم اوروزیرخارجہ رہے۔ انیس سو سڑسٹھ میں انہوں نے پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی اور تین سال بعد 1970 کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو مغربی پاکستان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
سقوط ڈھاکہ کے بعد ذوالفقارعلی بھٹو دسمبر1971 سے13 اگست 1973 تک ملک کے صدررہے اور 14 اگست 1973 کو ملک کے نئے آئین کے تحت وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ 5 جولائی 1977 کو ضیاالحق نے ذوالفقاربھٹو کی حکومت پرقبضہ کرکے ملک پرمارشل لا نافذ کردیااورتمام سیاسی جماعتوں پرپابندی عائد کردی۔ 4 اپریل 1989 کوذوالفقاربھٹو کوایک متنازعہ مقدمے میں سزائے موت دے دی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.