دِل بہلانےکو2مکان جلاڈالے،فائرفائٹرکا اعتراف جرم

پٹسبرگ سے جنوب مشرق میں واقع ایک علاقےسے تعلق رکھنے والے 19 سالہ رضاکار فائر فائٹر ریان لوبہام پر الزام ہے کہ اس نے دو گھروں کو آگ لگائی۔ پولیس نے چشم دید گواہوں اور سی سی ٹی وی ویڈیو کے بعد کہا ہے کہ دونوں معاملات میں ریان ملوث ہے جو حقیقت میں ایک فائرفائٹر ہے اور کوئی کام نہ ہونے کی وجہ سے وہ اکتاہٹ محسوس کررہا تھا۔
آگ بجھانے والے عملے نے بتایا کہ ان کے خیال میں دونوں واقعات میں جان بوجھ کر آگ لگائی گئی ۔ جس کے بعد پولیس اور عملے نے علاقے کے مکینوں سے بات چیت کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھی۔ تمام شواہد میں ریان کو دیکھا گیا اور تفتیش کے بعد اس نے اعترافِ جرم بھی کرلیا۔ ریان کے مطابق اس نے کاغذی تولیوں اور پیٹرول کی مدد سے یہ آگ بھڑکائی تھی ۔ پولیس نے ریان پر دو لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا اور عدم ادائیگی پر اسے جیل جانا ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.