دوہری شہریت چھپانے کا معاملہ!!!

0
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس عامرفاروق کی علالت کے باعث تمام مقدمات کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی،، جس کے بعد فیصل واوڈا کی دوہری شہریت سے متعلق درخواست پر سماعت بغیر کارروائی بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔
عدالت نےمیاں فیصل ایڈووکیٹ کی درخواست پر فیصل واڈا، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔وکیل درخواست گزار کے مطابق فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں دہری شہریت سے متعلق جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا تھا،وہ نامزدگی فارمز جمع کراتے ہوئے دہری شہریت رکھتے تھے۔عدالت کی جانب سے گزشتہ سماعت پر فریقین کو آج تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: