"دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے”چین نے تاریخی فقرہ دہرا دیا

0

کرونا وئارس نے چین میں تباہی مچا رکھی ہے خظرناک وائرس اب تک متعدد زندگیوں کے چراغ بجھا چکا ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں چین نےپاکستان سمیت تمام دوست مما لک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے کا تاریخی فقرہ دہرا دیا۔
چینی وزیر خارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے فون پر بات کی۔ اور چین کو وائرس کی روک تھام پر ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔ شاہ محمود قریشی نے چین کے وزیر خارجہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان کا ووہان سے اپنے شہری نہ نکالنا اعتماد کا اظہار ہے، پاکستان کے اقدامات گہری دوستی کی عکاسی کرتے ہیں۔
چین نے روس کی امدادی کاروائیوں کو بھی خوب سراہا،،، ترجمان چینی وزارت خارجہ لیجی یان زاہو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور چین کے درمیان مصیبت کی ہر گھڑی میں مدد کی روایت قابل تحسین ہے۔چین کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے طبی آلات کی فراہمی اور بھر پور تعاون کیلئے شکر گزار ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: