دوست محمد کھوسہ کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کا کہنا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان 22 دسمبر کو آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے والد ذوالفقار کھوسہ کی اجازت سے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے،،،یاد رہے کہ ذوالفقار کھوسہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔ دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ وہ سابق صدر آصف زرداری کی سیاسی بصیرت اور بلاول کی نوجوان قیادت کی قابلیت کے معترف ہیں، اسی بنا پر انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے،اور وہ سمجھتے ہیں کہ مستقبل بلاول بھٹو زرداری کا ہے، جن کے ساتھ مل کر وہ عوام کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو ڈیرہ غازی خان میں جلسے کی دعوت دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.